پشاور( سٹار ایشیا نیوز)پشاور میں میاں بیوی نےمل کر ہمسایہ خاتون پر تیزاب سےحملہ کر دیا۔
پشاور کےعلاقے توحید آباد میں میاں بیوی نے مل کر ہمسایہ خاتون پر تیزاب سے حملہ کیا، تیزاب حملے میں زخمی خاتون کا برقعہ اور کپڑے بھی جھلس گئے۔
پشاور پولیس کےمطابق تیزاب پھینکنے کے واقعے میں خاتون اور بچہ زخمی ہوگئےہیں۔
پولیس کےمطابق زیارت گل اور اُس کی بیوی نے جھگڑا ہونے پرخاتون پر تیزاب پھینکا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کے خریداروں کے لیے بڑی خبر، سونا ایک بار پھر سستا ہو گیا
پشاور پولیس کےمطابق ملزم زیارت گل کو گرفتار کرلیا ہےجبکہ خاتون ملزمہ کی گرفتاری کیلئےکوششیں جاری ہیں۔