پشاور(سٹار ایشیا نیوز)سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) آئندہ الیکشن میں بھرپورحصہ لےگی۔
پشاورمیں میڈیا سےگفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ حالات کےمطابق پی ڈی ایم کی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جاسکتی ہے۔
انہوں نےکہاکہ بین الاقوامی ایجنڈے پرعمل پیرا سابق حکمرانوں نےملک کو تباہی کےکنارے پرکھڑا کیا، جنہوں نےملک کو آئی ایم ایف کےحوالےکیا۔
پی ڈی ایم سربراہ نےمزید کہاکہ4سال میں ملکی معیشت سےکھلواڑ کیاگیا،پوری قوم پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پرمتحدہو چکی ہے۔
اُن کاکہناتھاکہ حکمران اتحاد نے مالی مشکلات کے باوجود بجٹ میں عوام کو زیادہ ریلیف دینے کےلیے اقدامات کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے کئی سیاسی رہنما و سابق ایم پی ایز پیپلز پارٹی میں شامل
مولانا فضل الرحمان نےیہ بھی کہاکہ جے یو آئی نے چار سال احتجاج کرکےچیئرمین پی ٹی آئی پروجیکٹ کو زمین بوس کیا۔