پنجاب کے کئی سیاسی رہنما و سابق ایم پی ایز پیپلز پارٹی میں شامل

لاہور(سٹار ایشیا نیوز)پنجاب کےکئی سیاسی رہنما اور سابق ایم پی ایز پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔

پنجاب کےمختلف اضلاع سےسیاسی رہنماؤں اور سابق اراکین صوبائی اسمبلی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سےملاقات کی اور پی پی میں شمولیت کااعلان کیا۔

پارٹی اعلامیے کےمطابق سابق ایم پی اے افضل خان کھچی اورطاہر خان کھچی نےپیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے،بہاولنگر سے صاحبزادہ عابد مہاروی،اکرم خان کانجو بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
لودھراں سےسابق ایم پی اےعلی خان کانجو نےبھی پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے،جبکہ میاں محمد علی پیرزادہ نےبھی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں