پشاور(سٹار ایشیا نیوز)خیبر پختونخوا میں صوبائی ویئرہاؤس کے انچارج نے ڈی جی محکمہ ایکسائز کو خط لکھ دیا، جس میں کہاگیا ہےکہ سابق وزیراعلیٰ محمود خان نے زیر استعمال گاڑی واپس کردی ہے۔
خط میں کہاگیا ہےکہ دیگر محکمےبھی سابق وزراء اور ارکان سےگاڑیاں واپس لینےمیں کردار اداکریں۔
ایکسائز حکام کےمطابق گاڑیوں کی تلاش میں کامران بنگش،تیمور جھگڑا اورشہرام ترکئی کےگھروں پر چھاپےمارے گئےہیں۔
یہ بھی پڑھیں: والد کی دوبارہ گرفتاری پر مونس الہٰی کا ردعمل آگیا
عاطف خان اور ایم پی اےفضل الہٰی کےگھروں پر بھی چھاپےمارے گئے،سابق وزراء کےگھروں میں گاڑیاں موجودنہیں تھیں۔