لاڑکانہ( سٹار ایشیا نیوز )سندھ بھر میں نویں اور دسویں جماعت کےسالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے۔
لاڑکانہ میں میٹرک کےامتحانات میں شریک متعدد طالبات سےموبائل فونز برآمد ہوئے، کئی جگہوں پر کھلے عام نقل کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
لاڑکانہ میں متعدد امتحانی مراکز میں بجلی بند ہونے سےشدید گرمی میں طلباء پسینہ سے شرابور ہوگئے۔
دوسری جانب حیدرآباد کےتمام اضلاع میں 144کے نفاذ کےتحت امتحانی سینٹر میں 5سے زائد افراد کےجمع ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول کے سامنے پرویز الہٰی اور اُن کا لیڈر کل کے بچے ہیں، حسن مرتضیٰ
جیکب آباد میں امتحانی سینٹرز کےباہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔