ڈپٹی وزیراعظم نے استعفیٰ دے دیا

لندن( سٹار ایشیا نیوز )برطانیہ کے ڈپٹی وزیراعظم ڈومینک راب نےاستعفیٰ دے دیا،ان پر عملے سےنامناسب سلوک کےالزامات تھے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹس کےمطابق بطور وزیر ڈومینک راب کےخلاف عملے کو ڈرانے دھمکانےکی آٹھ شکایات تھیں۔

رپورٹ کےمطابق انویسٹی گیٹر ایڈم ٹولی نے گزشتہ روز اس حوالے سے رپورٹ وزیراعظم رشی سونک کو دی تھی۔

غیرملکی میڈیا کےمطابق ڈومینک راب ڈپٹی وزیراعظم کےعلاوہ وزیر انصاف بھی تھےاور تین سرکاری محکموں کیجانب سےاپنے رویے کے بارے میں شکایات کےبعد انکوائری کی زد میں تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں