ایک بیان میں محسن رضائی نے کہا کہ ایران کیخلاف جارحیت پر امریکی مفادات کو نشانہ بنائیں گے، ایران کو امریکا پر اعتماد نہیں، واشنگٹن مذاکرات میں دھوکا دے چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز امریکا کی شرائط پر دوبارہ نہیں کھلے گی، ایران کی شرائط پوری ہونے کے بعد ہی آبنائے ہرمز کھولی جائے گی۔ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری کا مزید کہنا تھا کہ امریکا پہلے ایران کی شرائط پوری کرنے کیلئے عملی اقدامات کرے۔
