پاک چین تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون کے فروغ میں اہم پیشرفت

چین کے شہر گوانگ ژو میں پانچویں پاکستان انویسٹمنٹ اینڈ بزنس انوائرمنٹ ایکسچینج فورم 2026 کا انعقاد ہوا، جس میں پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے نئے مواقع پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پالیسی مذاکرات، سرمایہ کاری منصوبوں کی پیشکش، صنعتی معاہدوں، بی ٹو بی ملاقاتوں اور مصنوعات کی نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا۔ فورم میں الیکٹرک گاڑیوں، بیٹری مینوفیکچرنگ، تعمیراتی سامان، فرنیچر، پائن نٹس اور میڈیکل و بزنس ٹورازم کے شعبوں میں 5 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔فورم میں پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا اور سی پیک کے تحت صنعتی اور انفرا اسٹرکچر تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات بھی فورم میں اجاگر کیے گئے۔فورم میں توانائی، ای کامرس، تعمیراتی سامان، فرنیچر اور فوڈ پروسیسنگ سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پیش کیے گئے۔پاکستان اور چین کے درمیان بڑھتے تجارتی روابط، نئی سرمایہ کاری اور کاروباری شراکت داریاں دونوں ممالک کے اقتصادی تعاون کو نئی جہت دے رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں

5 × five =