پہلی بار کی سیل میکڈونلڈز عالمی سطح پر گر گئی

امریکی فاسٹ فوڈ چین میکڈونلڈز کی دنیا بھر میں فروخت میں کمی واقع ہوئی ہے، جو کہ 3 سال میں پہلی بار ایسا ہوا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق میکڈونلڈز کی سیل میں کمی کی وجہ یہ سامنے آئی ہے کہ صارفین ویلیو ڈیلز کی طرف زیادہ رجحان رکھتے ہیں اور بگ میکس جیسے مہنگے برگرز سے کترا رہے ہیں۔روئٹرز کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مسلسل مہنگائی نے کم آمدنی والے صارفین کو گھر پر سستی اشیا کھانے پر مجبور کر دیا ہے۔ اس کی وجہ سے میکڈونلڈز، برگر کنگ، وینڈیز اور ٹاکو بیل جیسی فاسٹ فوڈ چینز صارفین کو مائل کرنے کے لیے ویلیو میلز پر زیادہ انحصار کر رہی ہیں۔میکڈونلڈز کے اعلیٰ عہدیداران کے مطابق کمپنی کے شیئرز، جو حالیہ برس 15 فیصد گرے تھے، میں 4 فیصد اضافہ بھی دیکھا گیا جس کی وجہ جون میں متعارف کی جانے والی 5 ڈالر ویلیو میل تھی جو توقعات سے زیادہ فروخت ہوئی تھی۔میکڈونلڈز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کرس کیمپزنسکی نے کہا کہ صارفین سستی ڈیلز کی طرف زیادہ مائل ہو رہے ہیں اور ہماری بڑی مارکیٹس میں صارفین کی توجہ کم ہو چکی ہے۔تجزیہ کاروں کے 0.5 فیصد اضافے کے اوسط تخمینے کے مقابلے میں دوسری سہ ماہی میں میکڈونلڈز کی عالمی فروخت میں ایک فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ مجموعی آمدنی میں 1 فیصد اضافہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں