عرب میڈیا کے مطابق 53 سالہ سابق برازیلین سٹار نے واضح کیا کہ وہ اسلام اور مسلم کمیونٹی کا بے حد احترام کرتے ہیں، تاہم ان کے مسلمان ہونے کی خبریں درست نہیں ہیں۔اُنہوں نے حالیہ قیاس آرائیوں کے بعد انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسلام قبول نہیں کرچکے، وہ اسلام سمیت تمام مذاہب اور عقائد کا احترام کرتے ہیں۔روبرٹو کارلوس کے اسلام قبول کرنے کی خبریں اس وقت سامنے آئیں جب ترک میڈیا اور ایک ترک رکن پارلیمنٹ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ سابق فٹبالر نے برازیل میں ایک مسلمان عالم سے ملاقات کے دوران کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کیا ہے، تاہم اُن کی جانب سے براہِ راست تردید کے بعد یہ دعویٰ مسترد ہوگیارپورٹس میں کہا گیا کہ فٹ بالر نے حال ہی میں مراکشی نژاد فٹبال ایجنٹ سہیلہ الطہیری سے شادی کی، جس کے بعد شادی کی تقریبات کی ایسی تصاویر بھی سامنے آئیں جن میں اسلامی اور مراکشی روایات نظر آئیں، ان تصاویر کو بھی ان کے اسلام قبول کرنے کی افواہوں کی وجہ قرار دیا گیا۔
