آئی ایس پی آر کے مطابق یومِ شہداء منانے کا مقصد وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فضائیہ کے شہداء کو عظیم قربانیوں پر خراجِ عقیدت پیش کرنا تھا۔دن کا آغاز شہداء اور دفاعِ وطن میں قربانیاں دینے والے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کے لیے خصوصی دعا اور قرآن خوانی سے ہوا۔ راشد منہاس شہید کے مزار پر فاتحہ خوانی، پھول رکھے گئےاسلام آباد میں ایئر ہیڈکوارٹرز میں یومِ شہداء کی خصوصی تقریب منعقد کی گئی، جس کے مہمانِ خصوصی چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو تھے۔ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعِ وطن کے لیے غیرمتزلزل عزم کی میراث کی بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگوں کے کارنامے محض تاریخ کے ابواب نہیں بلکہ زندہ ورثہ ہیں، جو موجودہ نسل پر گہری ذمے داری عائد کرتے ہیں۔صدرِ مملکت آصف زرداری کا فضائیہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت ایئر چیف نے کہا کہ ہمارے شہداء جرأت، قربانی اور قومی عزم کی لازوال علامت ہیں، شہداء کی میراث ہمیں یاد دلاتی ہے کہ مادرِ وطن کا دفاع ایک مقدس امانت ہے، جسے ہم ثابت قدمی اور بھرپور عزم کے ساتھ نبھاتے رہیں گے۔تقریب کے بعد ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے یادگارِ شہداء پر پھول رکھے اور پاک فضائیہ کے بہادر شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
