نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے نئے صوبے اور انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر قرار دیدیا

نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے رہنما سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ انتظامی ڈھانچے میں عوام کے مسائل حل نہیں ہو رہے، عوام روزگار، صحت، تعلیم اور صاف پانی کی سہولیات سے محروم ہیں۔فواد چودھری نے کہا کہ عوام مہنگائی اور دیگر مسائل میں پس رہے ہیں، ملک کو بہتر گورننس، مؤثر انتظامی ڈھانچے اور وسائل کے منصفانہ استعمال کی ضرورت ہے۔سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ نئے صوبوں کی تجویز پر سنجیدہ اور کھلے ذہن کے ساتھ بحث ہونی چاہئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

18 − 1 =