Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

کراچی میں چوکیدار نے ماں بیٹے کو قتل کر کے لاشیں کنویں میں ڈال دیں

ناظم آباد میں گھر کے چوکیدار نے ماں اور بیٹے کو قتل کردیا ہے۔پولیس کے مطابق ناظم آباد مجاہد کالونی میں گھر کے اندر کنویں سے ماں بیٹے کی لاشیں ملیں جنہیں گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی گئی تو قتل کی واردات میں گھر کا چوکیدار ملوث نکلا جس نے دونوں کو گلا دبا کر قتل کیا اور لاشیں کنویں میں پھینک دیں۔پولیس کے مطابق چوکیدار کو گرفتار کرلیا گیا اور تفتیش کے دوران اس نے لاشوں کی نشاندہی کی جس کے بعد لاشوں کو کنویں سے نکال لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

18 + 11 =