ہمیں جھکانے کے لیے سیاسی کیسز بنائے گئے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد( سٹار ایشیا نیوز )پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے سئنیر رہنما شاہ محمود قریشی نےکہا ہےکہ ہمیں جھکانے کےلیے سیاسی کیسز بنائےگئےہیں، ہم نےکوئی غیرقانونی کام نہیں کیا ہے۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نےجوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سےگفتگو کے دوران کہاکہ ہم قانون کی بالادستی پر یقین رکھتےہیں۔

ان کا کہنا ہےکہ ملک دو طبقوں میں تقسیم ہے، ایک طبقہ قانون و آئین کی حکمرانی کےلیے کوشش کررہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نےکہاکہ سیکریٹری فنانس عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور اب وہ رخصت پر چلےگئے ہیں،جو آئین و قانون کو سمجھتے ہیں وہ ان کے آلۂ کار نہیں بن رہےہیں۔

انہوں نےمزید کہاکہ پراسیکیوشن نےاعتراف کیا ہےکہ میں موقع پر موجود ہی نہیں تھا، مجھ پر الزام لگایا گیاکہ میں نےلوگوں کو اکسایا۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف کا یہ بھی کہنا تھاکہ پراسیکویشن نے الزام تو لگا دیا،ان کے پاس گواہ اور ثبوت نہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں