نیپال کی انفارمیشن ٹیکنالوجی وزیر ریکھا شرما نے ملک میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی وجہ بتا دی۔ نیپال کی انفارمیشن ٹیکنالوجی وزیر ریکھا شرما نے بتایا کہ یہ فیصلہ ٹک ٹاک سے نیپال کی ‘سماجی ہم آہنگی’ کو نقصان پہنچنے کے باعث کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس مقبول ویڈیو شیئرنگ کا ‘غلط’ استعمال کیا جا رہا تھا جس کے باعث مختلف حلقوں کی جانب سے اس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پابندی کا اطلاق جلد ہوگا، مگر فی الحال انہوں نے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔دوسری جانب نیپال میں حزب اختلاف کے رہنماؤں نے حکومتی فیصلے پر تنقید کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دیگر سوشل میڈیا ایپس میں بھی بہت کچھ قابل اعتراض موجود ہے، ہمیں کسی پر پابندی لگانے کی بجائے انہیں قوانین کے دائرے میں لانا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments