یکم رمضان المبارک کو بینکوں کی عام تعطیل کا اعلان

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم رمضان المبارک کو بینکوں کی عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یکم رمضان المبارک 1445ھ کو عوام سے لین دین کے لیے تمام بینک بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق یکم رمضان المبارک کو بینکوں کی یہ تعطیل زکوٰة کی کٹوتی کے لیے ہو گی۔ اس روز تمام بینک، ترقیاتی مالیاتی ادارے اور مائیکروفنانس بینک عوام سے لین دین نہیںکریں گے۔ تاہم بینکوں کے ملازمین معمول کے مطابق دفاتر میں حاضر ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں