ہنڈا سٹی کی نئی قیمتیں سامنے آگئیں

ہنڈا سٹی پاکستان کی مقبول ترین کاروں میں سے ایک ہے جو 3 مختلف ماڈلز میں آتی ہے۔ ان ماڈلز میں 1.5ایل ایس۔ سی وی ٹی، ایسپائر1.5ایل اے ایس۔ ایم ٹی اور ایسپائر 1.5ایل اے ایس ۔ سی وی ٹی شامل ہیں۔یہ ایک واٹر کولڈ 4سٹروک، ایس او ایچ سی آئی۔وی ٹی ای سی، 16والووز، 4سلنڈر گاڑی ہے جو 1497سی سی طاقت کی حامل ہے۔ اس گاڑی کا انجن 88ہارس پاور اور 145نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہنڈا سٹی کے 1.5ایل ایس ۔ سی وی ٹی ماڈل کی قیمت 54لاکھ 39ہزار روپے ہے تاہم یہ لاہور کے رہائشیوں کو 56لاکھ 14ہزار روپے میں پڑتی ہے کیونکہ انہیں 25ہزار روپے سفری اخراجات اور ڈیڑھ لاکھ روپے نان فائلرز ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے۔1.5ایل اے ایس ۔ ایم ٹی کی قیمت 56لاکھ 49ہزار روپے ہے جو لاہوریوں کو 58لاکھ 24ہزار روپے میں پڑتی ہے جبکہ 1.5ایل اے ایس۔ سی وی ٹی کی قیمت 58لاکھ 49ہزار روپے ہے۔ اس پر لاہور کے باسیوں کو 25ہزار روپے سفری اخراجات، فائلر(ٹیکس دہندہ) ہونے کی صورت میں 50ہزار ٹیکس اور نان فائلر(ٹیکس نادہندہ) ہونے کی صورت میں ڈیڑھ لاکھ روپے ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں