سلمان خان اور سنی دیول27 سال بعد فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے

بالی وڈ سپر سٹار سلمان خان اور ایکشن ہیرو سنی دیول 27 برس بعد نئی فلم ’سفر‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق ’غدر‘ اسٹار اپنی نئی فلم ’سفر‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اس میں سلمان خان خصوصی جھلک دیں گے،دونوں اداکار فلم ’جیت‘ میں 27 برس قبل ایک ساتھ نظر آئے تھے اور اب مداح دونوں اسٹارز کو ایک ساتھ دیکھنے کیلئے پرجوش ہیں۔سلمان خان فلم ’سفر‘ کیلئے اپنی شوٹنگ رواں ہفتے ممبئی کے محبوب اسٹوڈیو میں ریکارڈ کرائیں گے۔فلم ’سفر‘ کی ریلیز رواں برس متوقع ہے جبکہ سنی دیول اپنے اگلے پروجیکٹ ’لاہور1947‘ میں نظر آئیں گے جسے عامر خان پروڈیوس کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں