رابی پیرزادہ کی طبیعت ناساز،ہسپتال منتقل

پاکستان کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے باعث وہ ہسپتال منتقل ہوگئیں۔رپورٹ کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سابقہ گلوکارہ کے اکاو¿نٹ سے اب سے کچھ دیر قبل نئی پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔مذکورہ پوسٹ میں شیئر کی گئی تصویر میں رابی پیرزادہ کو ہسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اس کے ساتھ ہی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ رابی پیرزادہ کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے قرآن کلاس نہیں ہو رہی۔اس کے ساتھ ہی سابقہ گلوکارہ کی صحت یابی کے لئے دعا کی درخواست بھی کی گئی ہے۔کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ آپ سب سے التماس ہے کہ ان کی صحت یابی کے لئے دعا کیجئے۔ اللہ تعالیٰ انہیں جلد از جلد صحت عطا فرمائیں۔رابی پیرزادہ کی صحت یابی کے لئے دعا کی درخواست کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد ان کی مذکورہ پوسٹ کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے ان کی صحت کے لئے دعا کر رہی ہے اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کر رہی ہے۔
خیال رہے کہ رابی پیرزادہ ماضی میں گلوکاری، اداکاری، ماڈلنگ کر چکی ہیں تاہم مختلف تنازعات کے بعد اب وہ دین کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر کے فلاحی کاموں میں مصروف عمل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں