بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ثناءخان نے اپنے بیٹے کا چہرہ دنیا کو دکھا دیا

اسلام کی خاطر بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثناءخان نے اپنے بیٹے طارق جمیل کا چہرہ دنیا کو دکھا دیا۔رپورٹ کے مطابق ثناء خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر مختصر ویڈیو شیئر کی ہے۔اس ویڈیو میں انہیں اپنے بیٹے طارق جمیل کو گود میں اٹھائے کسی تقریب سے نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔سابقہ اداکارہ تقریب سے نکل کر گاڑی میں بیٹھنے کے لئے جا رہی ہوتی ہیں کہ فوٹو گرافر صحافی و مداح انہیں تصاویر بنوانے کے لئے روک لیتے ہیں اسی اثنا میں ان کے بیٹے کے چہرے کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔بعدازاں اداکارہ نے مذکورہ مختصر ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی اور ساتھ ہی اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میرا بیٹا عالم بنے گا‘۔صرف یہ ہی نہیں بلکہ انہوں نے اس مختصر ویڈیو کلپ کے پس منظر میں اپنے ماضی میں دیئے گئے ایک انٹرویو کی آڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے بیٹے کو عالم بنانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔واضح رہے کہ ثناءخان نے نومبر 2020 میں بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس سے شادی کی تھی۔گزشتہ برس ثناء خان اور ان کے شوہر مفتی انس کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔ انہوں نے مولانا طارق جمیل سے متاثر ہو کر اپنے بیٹے کا نام بھی ’سید طارق جمیل‘ رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں