وہ معروف شخصیت جس نے مرنے کے بعد بھوت بن کر اپنے ساتھی فنکاروں کو ڈرانے کی خواہش ظاہر کر دی

برطانیہ کے معروف گیم شو ’کائونٹ ڈائون‘ کی سٹار سوزی ڈینٹ نے مرنے کے بعد بھوت بن کر اپنے ساتھی فنکاروں کو ڈرانے کی خواہش ظاہر کر دی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 59سالہ سوزی ڈینٹ شو میں ڈکشنری کارنر ڈیسک کے پیچھے بیٹھا کرتی ہیں۔ سوزی کا کہنا ہے کہ چونکہ ٹی وی پر میں ڈیسک کے پیچھے بیٹھنے کی وجہ سے ہمیشہ آدھی نظر آتی ہوں، چنانچہ بھوت بن کر بھی میں ٹانگوں کے بغیر آئوں گی اور کائونٹ ڈائون کی ٹیم کو ڈرائوں گی۔ سوزی نے ساتھی ورکرز کو ڈرانے کی خواہش کا سبب بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’’میرے جو ساتھی مجھ پر غالب آنے کی کوشش کرتے ہیں، مجھے بہت برے لگتے ہیں۔ چنانچہ میں بھوت بن کر چینل فور کے سٹوڈیو کے چکر لگاتی رہوں گی اور انہیں ڈراتی رہوں گی۔‘‘

اپنا تبصرہ بھیجیں