جو مرد یشما گل سے شادی کرے گا وہ۔۔۔۔، عمیر رانا کا دلچسپ تبصرہ

اداکار عمیر رانا نے کہا ہے کہ جو مرد اداکارہ یشما گل سے شادی کرے گا وہ خدا کو خوف ہی رکھے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق اداکار عمیر رانا نے ایک ٹی وی شو میں شرکت کی اور مختلف سوالات کے جواب دیئے، اس دوران ان سے اداکارہ یشما گل کی خوف خدا رکھنے والے مرد سے شادی کی خواہش سے متعلق رائے مانگی گئی تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ جہاں تک میں یشما گل کو جانتا ہوں، وہ جس مرد سے شادی کریں گی، وہ خدا کا خوف ہی رکھے گا۔اداکار عمیر رانا کے ساتھ احمد علی بٹ بھی بیٹھے ہوئے تھے انہوں نے عمیر رانا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی اس بات پر میمز بنیں گی۔واضح رہے کہ اداکارہ یشما گل نے چند روز قبل ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ ایسے مرد سے شادی کریں گی جو خوفِ خدا رکھنے والا ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میری والدہ ایک کزن سے شادی کروانے کیلئے کوشش میں ہیں تاہم وہ مجھ سے 4 برس چھوٹا ہے اس لئے میں اس سے شادی نہیں کرنا چاہتی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں