بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے سوشل میڈیا پر نسیم شاہ کی تصویر شیئر کردی

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے سوشل میڈیا پر نسیم شاہ کی تصویر شیئر کردی

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے پاک بھارت میچ سے قبل اپنے سوشل میڈیا پر نسیم شاہ کی تصویر شئیر کردی۔اداکارہ اروشی روٹیلا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک اسکرین کی تصویر شیئر کی ہےجس میں پاکستانی بولر نسیم شاہ کو دیکھا جا سکتا ہے۔ اروشی روٹیلا کی اس پوسٹ پر لوگ دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

گزشتہ برس اروشی روٹیلا نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ویڈیو اسٹوری پوسٹ کی تھی جس کے بعد اروشی روٹیلا اور نسیم شاہ کی دوستی سے متعلق افواہیں گردش کرنے لگی تھیں تاہم نسیم شاہ نے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بھارتی اداکارہ کو نہیں جانتے اور ان کی تمام تر توجہ اپنے کھیل اور کیرئیر پر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں