جن لوگوں نے مجھے شادی میں نہیں بلایا ان کی طلاق ہو گئی، حرامانی نے حیران کن بات بتادی

جن لوگوں نے مجھے شادی میں نہیں بلایا ان کی طلاق ہو گئی، حرامانی نے حیران کن بات بتادی

معروف اداکارہ حرا مانی نے اعتراف کیا ہے کہ جس نے بھی انہیں اپنی شادی پر نہیں بلایا بعد میں ان کی طلاق ہی ہوئی ہے۔چلبلی اداکارہ حرا کاایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے ۔ جس میں جب ان سے سوال کیا جاتا ہے اگر آپ کو آسکر ایوارڈ میں جانا ہو اور اسی دن ایک شادی کی تقریب میں بھی جانا ہو تو آپ آسکر کو چھوڑ کر شادی میں جانا پسند کرتی ہیں‘ جس پر حرامانی نے بتایا مجھے شادیوں میں جانے کا بہت شوق ہے یہی وجہ ہے کہ میں نے ماضی میں اپنے ہی شوبز کی مشہور شخصیات سے اس بات کا شکوہ بھی کیا تھا کہ آپ لوگ مجھے شادیوں میں کیوں نہیں بلاتے تاہم اداکارہ نے کہا میں ان لوگوں کے نام ہرگز نہیں لوں گی کیونکہ جنہوں نے مجھے شادیوں میں نہیں بلایا آج وہ شادیاں قائم ہی نہیں رہیں یعنی کہ ان کے درمیان طلاق ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں