فحش ڈانس کا الزام، اداکارہ ماہ نور بھی پابندی کی زد میں آگئیں

محکمہ داخلہ پنجاب نے سٹیج اداکارہ ماہ نور پر 15دن کے لیے پابندی عائد کر دی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق اداکارہ پر پابندی سٹیج پر فحش ڈانس کرنے کے الزام میں عائد کی گئی ہے۔ گزشتہ ماہ محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے فحش ڈانس کرنے والی 18سٹیج ڈانسرز پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ محکمے کی طرف سے 14ڈانسرز کو نوٹس جاری کیے گئے تھے، جو لاہور کے مختلف تھیٹرز میں پرفارم کر رہی تھیں۔ اس سے قبل اگست میں بھی 9سٹیج ڈانسرز کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے تھے لیکن ان میں سے کسی بھی ڈانسر نے بھی نوٹس کا جواب نہیں دیا۔ جن اداکاراﺅں کو نوٹس جاری کیے گئے تھے ان میں مہک بٹ، کومل چوہدری، قسمت شہزادی، نایاب خان، شیلا چوہدری، ایان اختر، سونو بٹ، خوشبو خان، روشنی خان، کاجل چوہدری، سارا خان، ماہ نور، جیا بٹ، ستارہ اور تبسم خان و دیگر شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں