کتنی پیاری آنکھیں ہیں‘ شعیب اختر بھی اداکارہ یشما گل کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے اداکارہ یشما گل کی آنکھوں کی تعریف کر دی۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ یشما گل اور ان کے ساتھ لیجنڈ کرکٹر شعیب اختر موجود ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یشما گل خوشی سے پھولے نہیں سما رہے جس کی وجہ شعیب اختر کی جانب سے اداکارہ کی آنکھوں کی تعریف ہے۔

https://www.instagram.com/p/Cxfjc8oIfoo/?utm_source=ig_web_copy_link

ویڈیو میں یشما گل کہہ رہی ہیں کہ مجھے آج سے پہلے کبھی میری آنکھوں کی اس سے بہتر تعریف سننے کو نہیں ملی کہ میری آنکھیں شعیب اختر سر سے ملتی ہیں۔اداکارہ نے سابق کرکٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری سب سے بڑی تعریف ہے جس پر شعیب اختر نے کہا کہ کتنی پیاری آنکھیں ہیںساتھ ہی ویڈیو میں انہوں نے اپنی آنکھوں کو بھی کیمرے میں دکھایا اور یشما گل کی طرف اشارہ بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں