خواتین کام تلاش کرنے کیلئے میرٹ کے بجائے دوسرے ذرائع استعمال کرتی ہیں: خلیل الرحمن قمر

معروف لکھاری خلیل الرحمن قمر نے ایک بار پھر خواتین سے متعلق متنازع بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کام تلاش کرنے کے لیے میرٹ کے بجائے دوسرے ذرائع استعمال کرتی ہیں جس کی وجہ سے مرد کو ان کا حق نہیں مل پاتا۔لکھاری خلیل الرحمن قمر اکثر اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا کی زینت بنے رہتے ہیں اب ان کا ایک بار پھر خواتین سے متعلق متنازع بیان کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ خلیل الرحمن قمر نے مس پاکستان گلوبل 2020 ثنا حیات کے ہمراہ مقامی ٹی وی پروگرام میں شرکت کی تھی۔ پروگرام کے دوران ثنا حیات نے پروفیشنل زندگی میں خواتین کو درپیش مسائل کے بارے میں گفتگو کی جس پر خلیل الرحمن نے ان کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ اگر نجی شعبے میں لڑکی میرٹ پر کام کرنا چاہے تو انہیں میرٹ پر کام ملے گا لیکن پھر وہ کام تلاش کرنے کے دوسرے ذرائع استعمال کرتی ہیں جس کی وجہ سے مرد اپنے حقوق سے محروم ہو جاتے ہیں۔خلیل الرحمن قمر نے کہا کہ تمام لوگوں کو میرٹ پر یقین رکھنا چاہیے، اگر آپ کا میرٹ سے بھروسہ اٹھ چکا ہے تو لڑکیوں کو اپنا کیریئر بنانے کے لیے بہت آسان راستے موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں