شاہ رخ خان کی فلم ’’جوان‘‘ نے کمائی میں ’’پٹھان‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’’جوان‘‘ نے کمائی میں بلاک بسٹر فلم ’’پٹھان‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بھارتی اخبار کے مطابق ’جوان‘ نے 28 ستمبر تک بھارت سمیت دنیا بھر سے ایک ہزار کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کی، جس میں سے 576 کروڑ روپے صرف بھارت سے کمائے، ’جوان‘ نے محض 21 دن میں اتنے پیسے کمائے جتنے ’پٹھان‘ نے گزشتہ 8 ماہ میں کمائے، دونوں فلمیں شاہ رخ خان کی ہیں اور دونوں ایکشن فلمیں ہیں۔ شاہ رخ خان اب پہلے بالی وڈ اداکار بن گئے جن کی ایک ہی سال میں ریلیز ہونے والی دونوں فلمیں اتنی کمائی کرنےمیں کامیاب ہوئیں ہیں جتنی درجنوں بولی وڈ فلمیں کئی سال میں بھی نہیں کما سکیں۔ فلموں کی کمائی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’بالی وڈ ہنگامہ‘ کی فہرست کے مطابق ’جوان‘ نے محض 21 دن میں 576 کروڑ روپے کما کر تمام بولی وڈ فلموں کو کمائی میں پیچھے چھوڑ دیا اور وہ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پہلی فلم بن گئی۔ اب بالی وڈ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی تین فلموں میں شاہ رخ خان کی دو جب کہ ایک سنی دیول کی ’غدر ٹو‘ شامل ہیں جب کہ ٹاپ ٹین فلموں میں سے 6 بالی وڈ خانز یعنی شاہ رخ، عامر اور سلمان خان کی فلمیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں