لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر پہلا کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ مقرر کر دیا گیا

ایوان وزیراعظم کے میڈیا ونگ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ہلال امتیاز ملٹری، ستارہ بسالت لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو ان کی ترقی اور تقرری پر مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے اس اہم ذمہ داری کی انجام دہی کیلے جنرل عامر رضا کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ جنرل عامر رضا قومی سلامتی سے متعلق اس اہم ذمہ داری کو پیشہ ورانہ مہارت اور قومی عزم کے ساتھ انجام دیں گے۔
کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ کا منصب ملک کی سٹرٹیجک صلاحیتوں اور قومی دفاعی حکمت عملی کے حوالے سے انتہائی اہم تصور کیا جاتا ہے۔
جنرل عامر رضا کی فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی کو پاکستان کی عسکری قیادت میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

4 − 2 =