ہوشیار! چینی کی نئی قیمت آگئی

اسلام آباد ( سٹار ایشیا نیوز )شوگر ایڈوائزری بورڈ کی سفارش پر وزارت خوراک و زراعت نے چینی کی قیمت مقرر کردی۔

ملک بھر میں چینی کی پرچون قیمت98 روپے 82پیسےمقرر کی گئی ہےجس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاگیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کےمطابق چینی کی قیمت میں14روپے58پیسے سیلز ٹیکس شامل ہوگا۔

چینی کی فی کلو قیمت میں5 روپے30 پیسے شوگر ملز منافع/اخراجات اور25پیسے ڈسٹری بیوٹرز مارجن شامل ہوگا۔

نوٹیفکیشن کےمطابق ٹرانسپورٹ لاگت2 روپے فی کلو، پرچون فروش کا 1روپے کلو منافع بھی مجموعی لاگت میں شامل ہوگا۔

چینی کی قیمت مقرر نہ ہونے کےباعث مارکیٹ میں چینی30فیصد مہنگی ہوئی۔

ذرائع وزارت خوراک و زراعت کےمطابق ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخوں پر چینی فروخت کرانےکی پابند ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: سوڈان: فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری
دوسری جانب شہریوں کاکہنا ہےکہ بڑے اسٹورز پر بھی چینی125روپے کلو فروخت ہو رہی ہے،اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت 130روپے فی کلوگرام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں