پاکستان کا مجموعی قرضہ کتنا؟ وزارتِ خزانہ نے رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد( سٹار ایشیا نیوز )وزارتِ خزانہ نے قرضوں اور مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کےمطابق شرح سود بڑھنےکی وجہ سےقرضوں کا حجم بڑھا، ڈالر کا ایکسچینج ریٹ بڑھنے سےبھی مہنگائی اور قرض بڑھا۔

رپورٹ کےمطابق دسمبر2022ء تک پاکستان کا قرضہ55 ہزار800 ارب روپےتھا، جس میں مقامی قرضہ62.8 فیصد اور غیر ملکی قرضہ 37.2فیصد ہے۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ کےمطابق اس سال ملک میں مہنگائی کی شرح28.5 فیصد رہےگی جبکہ آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح21 فیصد رہےگی۔

رپورٹ کےمطابق سال2026ء تک قرضہ معیشت کے 70فیصد سے زائد رہنےکا خدشہ ہے اور سال2026ء میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 6.5فیصد ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عید تعطیلات کے بعد ڈالر کی قیمت میں اضافہ
وزارتِ خزانہ کی رپورٹ میں یہ بھی کہاگیا ہےکہ پاکستان کا پبلک ڈیبٹ تاحال رسک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں