ذوالفقار علی بھٹو اظہار رائے کی آزادی کے حامی تھے، آصف علی زرداری

کراچی( سٹار ایشیا نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نےآزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر اپنےبیان میں کہاکہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اظہار رائےکی آزادی کےحامی تھے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ قائد عوام نے عام لوگوں کو سیاسی شعور دےکر بولنےکا ڈھنگ سکھایا۔
https://twitter.com/MediaCellPPP/status/1653685520952598528?s=20
انہوں نےمزید کہاکہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نےپرنٹ میڈیا کو کاغذ کےکوٹہ سے آزاد کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم اہم دورے پر برطانیہ روانہ
آصف علی زرداری کاکہنا ہےکہ ماضی میں اخبارات کو کاغذ کےکوٹے کو ہتھیار بناکر آزادی صحافت پر قدغن لگائی جاتی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں