وفاقی وزیر اویس لغاری نے علی امین گنڈاپور کی دھمکی پر جواب دیدیا

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی دھمکی پر جواب دے دیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےاویس لغاری نے کہا کہ ’دھمکی دینے سے کام نہیں چلے گا، آپ کو ریاست کے ساتھ چلنا پڑے گا‘۔انہوں نے کہا کہ پرسوں ہی علی امین گنڈاپور نے انہیں فون کرکے کہا تھا کہ آپ کی مدد کی پوری کوشش کروں گا۔اس سے قبل ایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی( پیسکو) پر قبضے کی دھمکی دی تھی۔انہوں نے کہا کہ کل تک لوڈشیڈنگ کم کرنے کی مہلت دیتے ہیں، پیسکو چیف کو خیبرپختونخوا میں رہنا ہے تو اُن کے طریقے سے چلنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں