کراچی( سٹار ایشیا نیوز)ہفتے کےپہلےکاروباری دن سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق آج فی تولہ سونےکی قیمت1100روپےبڑھ کر2لاکھ35 ہزار100روپے ہے۔
اسی طرح دس گرام سونےکا قیمت943روپے اضافے سے2لاکھ ایک ہزار 560 روپےہے۔
یہ بھی پڑھیں: آج ڈالر کی قیمت کیا رہی؟
ایسوسی ایشن کےمطابق عالمی بازار میں سونےکی فی اونس قیمت پانچ ڈالر اضافے سے دو ہزار15ڈالر ہے۔