اسلام آباد(سٹار ایشیا نیوز)پاکستان کےایٹمی دھماکوں کے25 برس مکمل ہوگئے،پاکستان نےآج ہی کےدن خطےمیں طاقت کا توازن بحال کیا۔
یومِ تکبیر پراپنے پیغام میں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نےکہاکہ یہ دن ہمارےعزم کا اظہار تھاکہ ہم آزادہیں اور آزاد ہی رہیں گے،کوئی ہماری آزادی چھین نہیں سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: فی الحال سیاست کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، فواد چوہدری
انہوں نےکہاکہ اس وقت کےوزیراعظم نواز شریف نےکسی سپر پاور کی دھمکیوں کی پروا نہیں کی،نہ ہی اربوں ڈالر کی پیشکش انہیں آہنی عزم و ارادے سےہٹاسکی۔