روز ویلٹ ہوٹل کا نیا معاہدہ ہو گیا

نیو یارک(سٹار ایشیا نیوز)پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل کا امریکا میں نیا معاہدہ ہوگیا۔

پی آئی اے انتظامیہ کےمطابق معاہدہ نیو یارک سٹی ہیلتھ اینڈ ہاسپٹلز کارپوریشن کےساتھ ہوا ہے۔

انتظامیہ کاکہنا ہےکہ روز ویلٹ ہوٹل تین سال کیلئےنیویارک سٹی ہیلتھ اینڈ ہاسپٹلز کارپوریشن چلائے گی،معاہدے کےتحت امریکی فرم روز ویلٹ ہوٹل میں ہاؤسنگ مائیگرنٹس کو رکھےگی۔

پی آئی اے انتظامیہ نےکہاکہ18ماہ کی گارنٹی بھی امریکی فرم نےپی آئی اےانویسٹمنٹ منیجمنٹ کو دی ہے،روز ویلٹ ہوٹل کی ایمپلائز یونین سے بھی امریکی فرم نے سیٹلمنٹ معاہدہ کر لیا ہے، نئے معاہدے کے بعد اب روز ویلٹ ہوٹل دوبارہ کھل گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف اور جہانگیر ترین کو نااہلی کے خلاف اپیل کا حق مل گیا
یاد رہےکہ پی آئی اے انتظامیہ سےروز ویلٹ ہوٹل کےمتعلق پاکستان اسٹاک ایکسچینج نےجواب طلب کیاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں