نواز شریف اور جہانگیر ترین کو نااہلی کے خلاف اپیل کا حق مل گیا

اسلام آباد( سٹار ایشیا نیوز) سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اور سابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیرترین سمیت ماضی میں184/3کےتحت نااہل ہونے والوں کو اپیل حق مل گیا۔

ماضی میں184/3 کےفیصلوں سےمتاثر ہونے والےدیگر فریق بھی60دن کےاندر فیصلوں کےخلاف اپیل کرسکیں گے۔

سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈر ایکٹ کے نفاذ کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔

قانون کےتحت 184/3 کےفیصلوں پر اپیل سپریم کورٹ کا لارجر بینچ سنے گا۔

ریویو اینڈ ججمنٹ اینڈ آرڈر ایکٹ نافذ ہونےکا انکشاف آج الیکشن کیس کی سماعت کےدوران ہوا۔

اٹارنی جنرل نےعدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈر ایکٹ جمعےسےنافذ ہو چکاہے۔
یہ بھی پڑھیں: جمشید دستی کی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات
اٹارنی جنرل کےحوالہ دینے پرجسٹس منیب اختر نے کہا تھا کہ اسی لیےالیکشن کمیشن کےوکیل کے چہرے پرمسکراہٹ آئی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں