ریاض( سٹار ایشیا نیوز )سعودی عرب کی کل آبادی 3کروڑ 21لاکھ سے تجاوز کرگئی،محکمہ شماریات نے 2022 تک کی آبادی کےاعداد و شمار کا اعلان کردیا۔
عرب میڈیا رپورٹس کےمطابق سعودی عرب کی کل آبادی 3کروڑ 21 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔
عرب میڈیا کےمطابق کل آبادی میں سعودی شہریوں کی تعداد ایک کروڑ88لاکھ ہے۔
سعودی محکمہ شماریات نےبتایاکہ سعودی عرب کی کل آبادی میں مردوں کی تعداد ایک کروڑ97 لاکھ ہےجبکہ مملکت کی کل آبادی میں خواتین کی تعداد ایک کروڑ25لاکھ ہے۔آبادی کےلحاظ سے دارالحکومت ریاض سعودی عرب کا سب سےبڑا شہر ہے۔
محکمہ شماریات کےمطابق جدہ دوسرا،مکہ تیسرا،مدینہ چوتھا اور دمام آبادی کےلحاظ سےپانچواں بڑا شہر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات نے امریکا کی زیر قیادت اتحاد کے ساتھ کام روک دیا
محکمہ شماریات کےمطابق2010کےاعداد و شمار کےمطابق سعودی عرب کی آبادی2کروڑ 40 لاکھ تھی۔ محکمہ شماریات کے مطابق2010سے 2022 تک سعودی عرب میں آبادی کی سالانہ شرح نمو 2.5فیصد رہی۔