اسلام آباد (سٹار ایشیا نیوز)انسانی حقوق کمیشن پاکستان(ایچ آر سی پی)نےجبران ناصر کو اغوا کیے جانےکی اطلاعات پرشدید تشویش کااظہار کیاہے۔
سوشل میڈیا پرجاری جاری کردہ پیغام میں ہیومن رائٹس کمیشن کاکہنا ہےکہ وکیل اورانسانی حقوق کےکارکن جبران ناصر کو مسلح افراد کیجانب سےاغوا کیےجانے کی اطلاعات پرتشویش ہے۔
HRCP is deeply concerned by reports that lawyer and activist @MJibranNasir has been abducted by unknown armed persons in Karachi. We demand that he be safely recovered immediately and his abductors held accountable under the law.
— Human Rights Commission of Pakistan (@HRCP87) June 1, 2023
ایچ آر سی پی نےمطالبہ کیاکہ جبران ناصر کو بحفاظت فوری طور پربازیاب کرایا جائےاورانہیں اغوا کرنےوالوں کو قانون کےمطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق مشیر داخلہ شہزاد اکبر کے بھائی کی عدم بازیابی پر عدالت برہم
یاد رہےکہ جبران ناصر کی اہلیہ منشا پاشا نےویڈیو بیان میں بتایاکہ سفید ڈبل کیبن گاڑی میں سوار مسلح افراد نےان کا راستہ روکا اور جبران ناصر کو زبردستی اپنےساتھ لےگئے۔