سابق مشیر داخلہ شہزاد اکبر کے بھائی کی عدم بازیابی پر عدالت برہم

اسلام آباد (سٹار ایشیا نیوز)سابق مشیرِ داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کےبھائی کی عدم بازیابی پر اسلام آباد ہائیکورٹ برہم ہو گئی۔

جسٹس محسن اختر کیانی نےکیس کی سماعت کی جس کےدوران ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد بخاری اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن عدالت میں پیش ہوئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ اگر بندہ نہ آیا تو اگلی تاریخ پر وزیرِداخلہ کو بلاؤں گا، اگر پھر بھی عمل درآمد نہ ہوا تو وزیرِ اعظم کو طلب کیا جائےگا۔

عدالت نےڈی جی رینجرز اورسیکریٹری داخلہ کو پیر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

جسٹس محسن اختر کیانی نےریمارکس دیےکہ لوگ پولیس اور رینجرز کی وردیوں میں بندےاٹھا رہے ہیں،کسی کو پرواہ ہی نہیں،ڈی جی رینجرز کو پتہ ہونا چاہیےتھاکہ ان کی وردی اگر استعمال ہوئی ہے، میں ان سےپوچھوں گاکہ اسلام آباد میں آپ اپنی وردی کیوں نہیں سنبھال سکتے؟اپنے اپنے ادارے کی وردی آپ نےخود بچانی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عوام کو فیصلے کا اختیار دیا جائے، سراج الحق
انہوں نےکہاکہ ڈی جی رینجرز اور آئی جی معاملے کو دیکھیں اورمقدمہ درج کرائیں،آرڈر کا مقصد آئندہ کیلئےاصل وردی والوں کوتحفظ فراہم کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں