پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف کیس سماعت 8 جون کو مقرر

اسلام آباد( سٹار ایشیا نیوز)سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف کیس سماعت کیلئےمقرر کر دیا گیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں8رکنی لارجر بینچ8جون کو سماعت کرےگا۔

جسٹس اعجازالاحسن،جسٹس منیب اختر،جسٹس شاہد وحید،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی،جسٹس حسن اظہر رضوی،جسٹس عائشہ ملک اورجسٹس محمد علی مظہر8 رکنی لارجر بینچ میں شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی میں شمولیت کیلئے تیار 30 رہنماؤں کی فہرست آصف زرداری کے حوالے
اس ضمن میں اٹارنی جنرل،پاکستان بار اور سپریم کورٹ بارسمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے گئےہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں