قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد (سٹار ایشیا نیوز)وزیراعظم میاں محمدشہباز شریف نےقومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہونے والےقومی اقتصادی کونسل کےاجلاس میں نئے مالی سال کےترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیاجائےگا۔

اجلاس میں وفاقی وزراء اورچاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے۔

ذرائع کےمطابق نئے مالی سال کے لیےترقیاتی بجٹ2659ارب روپےتجویز کیاگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آصف علی زرداری کا بہت جلد لاہور میں ڈیرہ لگانے کا اعلان
اجلاس میں وزرائے اعلیٰ اور حکام اپنےاپنے ترقیاتی بجٹ پربریفنگ دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں