بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ میں نااہلی کیخلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ میں نااہلی کیخلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ میں نااہلی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں 5رکنی بنچ نے سماعت کی،عدالت نے کہاکہ موسم گرما کی عدالتی تعطیلات کے بعد کیس کوسماعت کیلئے مقرر کیا جائے، عدالت نے درخواست بغیر کارروائی ملتوی کردی۔یاد رہے کہ عدالت نے عدالتی دائرہ اختیار پر وکلا کو دلائل کیلئے طلب کرکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں