اسلام آباد(سٹار ایشیا نیوز)سابق وزیرِدفاع پرویز خٹک کا کہنا ہےکہ میرا کسی دوسری سیاسی جماعت سےوابستگی کا ارادہ نہیں۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیےگئے بیان میں پرویز خٹک نےکہاکہ مجھ سےمتعلق گردش کرنےوالی خبریں بےبنیاد اورسراسرغلط ہیں۔
انہوں نےکہاکہ جہانگیر ترین سےمیری کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔
I want to make it clear that I have no intention of affiliating with any other political party nor have I had any meetings with Jahangir Khan Tareen. The ongoing news circulating in the media about me is unfounded and completely false.
— Pervez Khattak (@PervezKhattakPK) June 10, 2023
یاد رہےکہ گزشتہ روز پرویز خٹک نےکہا تھاکہ میں اپنی جگہ پرہوں اورصوبے میں اپنےساتھیوں سے رابطے میں ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم سے 35 سال پرانا تعلق ہے، چوہدری شجاعت
ان کا کہنا تھاکہ جہانگیر ترین کی پارٹی میں نہ سیکریٹری جنرل کی آفر ہوئی ہےنہ ایسی کوئی آفر قبول کی۔