ایم کیو ایم سے 35 سال پرانا تعلق ہے، چوہدری شجاعت

لاہور(سٹار ایشیا نیوز)مسلم لیگ ق کےسربراہ چوہدری شجاعت کاکہنا ہےکہ ایم کیو ایم سے35 سال پرانا تعلق ہے،کراچی کی بہتری کیلئےتمام سیاسی جماعتوں کو کردار ادا کرناچاہیے۔

لاہور میں ایم کیو ایم کےکنوینئر خالدمقبول صدیقی نے وفد کےہمراہ سربراہ ق لیگ سے ملاقات میں ان کی خیریت دریافت کی اور ملکی سیاسی صورت حال پرتبادلۂ خیال کیا۔

اس موقع پرچوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھ کہ ایم کیو ایم سےتعلق قائم دائم ہے۔

انہوں نےکہاکہ دونوں پارٹیاں مل کر مسائل حل کرنے کےلیے کوشاں رہی ہیں۔

چوہدری شجاعت کا کہنا تھاکہ کراچی ملکی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی ہے،اسکی بہتری کےلیےسب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: آدھا بجٹ قرضوں پر سود دینے میں خرچ ہوگا
دونوں رہنماؤں کےدرمیان ملاقات کےموقع پر چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں