آل پاکستان یوتھ تنظیموں کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

لاہور(سٹار ایشیا نیوز)آل پاکستان یوتھ تنظیموں نے جناح ہاؤس لاہورکا دورہ کیا،وفد کےشرکاء نے9مئی کےشرپسندانہ واقعات کی بھرپورمذمت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتےہوئے شرکاء نےکہاکہ پاکستان ہماری ریڈلائن ہےاور افواجِ پاکستان ہماری سلامتی و بقاء کی ضامن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ9مئی کےشرمناک واقعات کی بھرپورمذمت اور ان کے ذمےداروں کی مرمت ہونی چاہیے۔

شرکاء نےکہاکہ ان منصوبہ سازوں،تخریب کاروں نے وہ ظلم کیا جس کا74سال سےپاکستان کا دشمن خواب دیکھتا رہا، 9مئی کو جو کچھ ہوا اس نےہم سب کےسر شرمندگی سےجھکا دیے۔

شرکائےوفد کا کہنا ہےکہ پاکستان کی نوجوان نسل ریاست پاکستان اور مسلح افواج کےساتھ کھڑی ہے، ملکی وقار پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔

وفد نے شرپسندوں کےخلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتےہوئےکہاکہ تخریب کاروں اور قائد کا گھر جلانےوالوں کےخلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔

آل پاکستان یوتھ تنظیموں نےملک گیر ریڈ لائن پاکستان مہم کےآغازکا اعلان بھی کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گرین لائن ایکسپریس کا انجن پٹری سے اتر گیا
یاد رہےکہ9مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی گرفتاری کےبعد مسلح افراد نےجناح ہاؤس میں توڑپھوڑ کےبعد آگ لگا دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں