کراچی میں آج گرمی مزید بڑھنے کا امکان

کراچی(سٹار ایشیا نیوز)محکمۂ موسمیات نےپشاور،دیر، بنوں اورکوہاٹ سمیت خیبر پختونخوا کےبارش سے متاثرہ اضلاع میں آج مزید بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہےجبکہ کراچی میں آج گرمی مزید بڑھنےکا امکان ہے۔

مری،اسلام آباد،لاہور،فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف حصوں میں بھی آج بارش کا امکان ہے۔

جنوبی پنجاب میں دوپہر کےبعد گرد آلود ہوائیں اورآندھی چلنےکی توقع ہے۔

بارکھان،قلعہ سیف اللّٰہ،قلات اورمکران میں بھی آندھی اوربارش کا امکان ہے۔

میرپور خاص،ٹھٹھہ، بدین میں بھی آندھی کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔

کراچی میں آج گرمی مزیدبڑھنے کا امکان ہےاور درجہ حرارت38 ڈگری تک جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا: فلاڈلفیا میں ہائی وے کا پل گر گیا
دوسری جانب بحیرۂ عرب میں موجود سمندری طوفان بپر جوائے کی شدت برقرار ہے، کراچی، حیدرآباد میں 13سے16 جون کےدرمیان آندھی کےساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے،ٹنڈومحمد خان،ٹنڈوالہ یار اور میرپورخاص میں بھی بارش ہوسکتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں