امریکا: فلاڈلفیا میں ہائی وے کا پل گر گیا

فلاڈلفیا(سٹار ایشیا نیوز)امریکی شہر فلاڈلفیا کے مصروف ترین ہائی وےکا پل گرگیا۔

ذرائع کےمطابق ہائی وے کےپل کےنیچے ایک ٹرک میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

ٹرک میں لگی آگ اس قدرشدید تھی کہ اس سےپل متاثرہوا اور وہ منہدم ہوگیا۔

فلاڈلفیا فائر ڈپارٹمنٹ کاکہنا ہےکہ ابھی یہ معلوم نہیں ہو سکاکہ یہ کس قسم کا ٹرک تھا۔

ذرائع کےمطابق حادثے کیوجہ سےآئی95ہائی وے کی چار لین متاثر ہوئی ہیں،تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
یہ بھی پڑھیں: عافیہ صدیقی سے ملاقات کے بعد فوزیہ صدیقی کراچی پہنچ گئیں
حکام کاکہنا ہےفلوریڈا کو دوسرےشہر سے ملانے والی شاہراہ دوطرفہ ٹریفک کیلئےبند ہے اور اس کی مرمت کےکام میں ہفتوں لگ سکتےہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں