میئر کراچی کا انتخاب، پی ٹی آئی کا مؤقف سامنے آگیا

کراچی(سٹار ایشیا نیوز)پی ٹی آئی نےمیئر کراچی کے انتخاب کےحوالے سےایک مرتبہ پھر اپنا مؤقف پیش کردیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیےمیں کہاگیا ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی نےمیئر کےلیے جماعت اسلامی کےامیدوار کی حمایت کا اعلان کیا پیپلز پارٹی ہرحال میں میئر کا الیکشن چوری کرناچاہتی ہے۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہےکہ پیپلز پارٹی نےمنتخب ارکان کو دباؤ میں لانے کےکوشش کی،منتخب ارکان کو وفاداری تبدیل کرنےکیلئےاغوا کیا جاتارہا۔

اعلامیہ میں کہاگیاکہ پارٹی ہدایت پرتمام ارکان کوحافط نعیم الرحمان کو ووٹ دینا ہے،پارٹی ہدایت کی خلاف ورزی پرقانونی کارروائی کی جائےگی،جو رکن بھی پارٹی ہدایت کے برخلاف ووٹ ڈالنےنہیں آئےگا تو کارروائی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: گوادر کو ڈیوٹی فری کرنے کا منصوبہ
تحریک انصاف نےمزید کہاکہ پیپلز پارٹی چور دروازے سےمیئر بنانے کی کوشش بندکرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں