فیصل آباد میں گھریلو جھگڑے کے دوران بیوی آپے سے باہر ہوگئی۔ شدید اشتعال کے عالم میں شوہر کا کان ہی چبا ڈالا۔ شوہر کو ہسپتال پہنچادیا گیا۔جھگڑے کا سبب معلوم نہیں ہوسکا۔ اہلِ محلہ کو اس عجیب واقعے کا پتا اس وقت چلا جب گالم گلوچ کے بعد اچانک شوہر کے چیخنے کی آواز بلند ہوئی۔ لوگوں نے جاکر دیکھا تو شوہر اپنے کان کو پکڑے بیٹھا تھا۔ گردن اور کپڑے خون سے تر ہو رہے تھے۔پڑوسیوں نے زخمی شوہر کو تیزی سے مقامی ہسپتال پہنچایا تا کہ بروقت علاج ہو۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ شوہر نے اس معاملے میں بیوی کے خلاف رپورٹ درج کرائی ہے یا نہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments